ممبئی، چنئی اور حیدرآباد ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز کے ہائی جیک کئے جانے
کاالرٹ ملنے کے بعد تینوں ایئر پورٹ پر سیکورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے ہائی
الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی حفاظت کی ذمہ داری سنبھالنے والی ایجنسی سنٹرل
انڈسٹریل سیکورٹی فورس
(سی آئی ایس ایف) سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی
کمشنر ممبئی کو کل طیارہ ہائی جیک کرنے کی دھمکی والا ایک ای میل موصول ہوا
تھا۔ایمیل میں بتایا گیا تھا کہ ایک خاتون نے چھ لڑکوں کو ممبئی، حیدرآباد اور
چنئی سے ایک ساتھ طیاروں کے اغوا کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا ہے۔